Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امریکا نے کس ملک کیلیے ویزا منظوری روک دیں؟

US has refused to issue visas to all Palestinian passport holders
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ کے حامل تمام افراد کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فلسطینی رہنماؤ کی ویزا منسوخی کے بعد اب تقریباً تمام فلسطینی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا پالیسی مزید سخت کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی ویزا پالیسی کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے سفارت کاروں کو ہدایت کی کہ فلسطینی پاسپورٹ کے حامل افراد کی ویزا منظوری روک دیں، فلسطینی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ویزا منسوخی کا مقصد فلسطینیوں کو علاج کے لیے امریکا آنے، پڑھنے اور کاروباری سفر سے روکنا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کا کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے آگاہ کیا تھا کہ وہ وزیٹر ویزا کے خواہش مند فلسطینیوں کے ویزا روکنے پر غور و فکر کر رہے ہیں۔ اس اقدام کی فلسطینی حامی گروہوں نے مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو محکمہ خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ امریکا نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی اسمبلی کے اجلاس سے قبل فلسطین لبریشن آرگنائزیشن …. اور فلسطینی اتھارٹی … کے ارکان کے ویزوں کو مسترد اور منسوخ کرنا شروع کر دیا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement