Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ: انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا

ICC announces record prize money for Women's World Cup
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ورلڈکپ کی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویمن ورلڈکپ کے لیے انعامی رقم میں 297 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 13.88 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو رواں سال 4.48 ملین ڈالر ملیں گے جو 2022 کے 1.32 ملین کے مقابلے میں 239 فیصد زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ون ڈے  ویمنز کرکٹ ورلڈکپ، پاکستانی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اس کے علاوہ ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 2.24، سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر ملیں گے، ویمن ورلڈکپ ٹیم میں شریک ہر ٹیم کو 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم ملے گی۔ آئی سی سی کے مطابق گروپ اسٹیج کے ہر میچ کی جیت کی صورت میں 34 ہزار314 ڈالرکا انعام ہے۔

اس کے علاوہ پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر7 لاکھ،ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔ آئی سی سی ویمن ون ڈے ورلڈکپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement