Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟

Karachi Weather Updates
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام اور رات میں سکھر، شکارپور، سانگھڑ، میر پور خاص، تھر پارکر، عمر کوٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، کشمیر،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اورخیبر پختونخو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر تیز/موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

شام یا رات میں شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔شام کو ژوب، موسی خیل، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

مزید پڑھیں:ملک میں نیا بارش اسپیل الرٹ جاری، محکمہ موسمیات کی کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مری، گلیات، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ناروال، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ موسلادھار بارش،آندھی اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچر (کچے گھر/دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement