Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Karachi Monsoon Rains Updates
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں صبح و رات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے، سمندری ہوائیں بحال ہے اور 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 78 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ چند روز تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 29 اگست تا 2 ستمبر بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھی شدید بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اور بارش کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 360 ملی میٹر بارش سے دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے جب کہ متعدد پُل اور سڑکیں بہہ گئیں، وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلیفون سروسز بند ہیں۔

دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر چلی گئی جب کہ مقبوضہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی۔ جموں کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، مقبوضہ وادی کے تمام تعلیمی ادارے آج بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement