Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملک میں مون سون کے 7 اسپیلز کے دوران کتنی اموات ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری

Death figures released in the country during 7 spells of Monsoon
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ملک بھر میں آج سے مون سون کا 8 واں اسپیل شروع ہو رہا ہے، 7 اسپیلز کے دوران ملک میں ہوئی اموات کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج سے مون سون کا 8 واں اسپیل آرہا ہے، اب تک اثر انداز ہوئے 7 اسپیلز سے ملک بھر میں800 اموات ہوئیں جبکہ 1088 زخمی ہوئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں 7500 گلیشیئرز ہیں، درجہ حرارت 2 ڈگری بڑھا تو اگلے 52 برسوں میں 65 فیصد گلیشیئرز پگھل جائیں گے۔ دوران بریفنگ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کا کہنا تھا کہ لگتا ہے این ڈی ایم اے کی تیاری صرف اس بات کی ہوتی ہے کہ لاشیں کیسے نکالنی ہیں، روڈ کیسے بنانے ہیں؟ این ڈی ایم اے تو یہ بتائےکہ آئندہ تباہی سے کیسے بچا جائے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں بارشوں سے تباہی، این ڈی ایم اے کی جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری

اس موقع پر رکن کمیٹی ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ سنا ہے ارلی وارننگ سسٹم کی فارن فنڈنگ کے پیسے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈال دیے گئے ہیں، اختیار ہو تو وہ ایسا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹوا دیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی ہے، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔

گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement