Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی بھی شامل

Wisden releases list of best young cricketers in the world
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کرکٹ کے معتبر رسالے وزڈن نے دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی جس میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

وزڈن کی جانب سے دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے منتخب 40 نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کی ہے۔ وزڈن کی جانب سے اس فہرست میں 23 سال سے کم عمر کرکٹرز کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے اور یہ لسٹ 2019 کے بعد پہلی بار جاری کی گئی ہے، جس میں کھلاڑیوں کی موجودہ کارکردگی اور طویل مدتی صلاحیت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

دنیا کے 40 بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں جن پاکستانی کھلاڑیوں نے جگہ حاصل کی ہے۔ ان میں فاسٹ بولر نسیم شاہ، جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، مڈل آرڈر میں تیز رفتاری سے رنز کرنے والے حسن نواز اور مخالف بلے بازوں کو اپنی گھومتی گیندوں سے پریشان کرنے والے علی رضا شامل ہیں۔

ٹاپ ٹین فہرست میں ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کا کوئی بھی نوجوان کرکٹر جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔ وزڈن نے اس فہرست میں بھارتی کرکٹر یشوی جیسوال کو پہلے نمبر پر رکھا ہے۔ دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیڈن سیلز، تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیکب بیتھل، چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ول او رورکے، پانچویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے لوان ڈری پریٹوریئس ہیں۔

پاکستان کے باصلاحیت فاسٹ بولر نسیم شاہ دنیا کے چھٹے بہترین نوجوان کرکٹر قرار دیے گئے ہیں۔ ساتویں پر افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، آٹھویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے کیونا میپھاکا، نویں نمبر پر بھارت کے سائی سدھارسن اور دسویں نمبر پر افغانستان کے ابرہیم زردان کو رکھا گیا ہے۔

اس فہرست میں پاکستانی بلے باز صائم ایوب کی 11 ویں پوزیشن ہے، حسن نواز 26 ویں اور علی رضا 37 ویں نمبر پر ہیں۔ وزڈن کی 40 بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں سب سے زیادہ بھارت کے 6 کھلاڑی شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے 6 کرکٹرز اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جب کہ انگلینڈ کے 5 کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

پاکستان کے 4 کرکٹرز کو دنیا کے 40 بہترین کرکٹرز میں شمار کیا گیا ہے۔ افغانستان کے بھی چار کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے 3، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے 2، 2 جب کہ سری لنکا اور زمبابوے کا ایک ایک کھلاڑی اس فہرست جگہ بنا سکے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement