Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پینٹاگون نے ڈیفنس انٹیلیجنس چیف کوعہدے سے برطرف کردیا

Pentagon removed the Defense Intelligence Chief from his position
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ایران پر تجزیہ مہنگا پڑ گیا، پینٹاگون نے ڈیفنس انٹیلیجنس چیف کوعہدے سے فارغ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پینٹاگون نے ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ جنرل جیفری کروزی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا، وائس ایڈمرل نینسی لیکور اور ریئر ایڈمرل ملٹن سینڈز بھی برطرف ہونے والوں میں شامل ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل کروزی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو امریکی کارروائیوں سے خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا، یہ رپورٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے برخلاف تھی، جس میں انھوں نے ایرانی ایٹمی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دینے کا اعلان کیا تھا۔

روئٹرز کے مطابق اس اقدام پر ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر ڈیموکریٹ سینیٹر نے کہا کہ انتظامیہ انٹیلیجنس کو ملک کی بجائے اپنی وفاداری کا امتحان بنا رہی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق چند ہفتے قبل ایجنسی نے ایک ابتدائی رپورٹ تیار کی تھی جو صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کرتی تھی کہ ایران کے جوہری مقامات امریکی فوجی حملوں میں ’تباہ‘ کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:آیت اللّٰہ خامنہ ای کےبیان پر جلد ردعمل دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے نائب ایڈمرل نینسی لیکور کو بھی برطرف کر دیا، جو نیوی ریزرو کی سربراہ تھیں، نیز ریئر ایڈمرل جیمی سینڈز کو بھی، جو نیوی سیل افسر تھے اور نیول اسپیشل وارفیئر کمانڈ کے انچارج تھے۔ پینٹاگون نے ان برطرفیوں کی فوری طور پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ایئر فورس کے لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز پینٹاگون کے تازہ ترین سینیئر عہدیدار ہیں، اور وہ دوسرے اعلیٰ فوجی انٹیلیجنس افسر ہیں جنھیں صدر ٹرمپ کی دوبارہ صدارت سنبھالنے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ اس سے قبل نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ۔۔۔ کے سربراہ جنرل ٹموتھی ڈی ہف کو بھی برطرف کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement