Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور مجالس کیلئے فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

Eid Milad-un-Nabi (PBUH) Celebrations
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے 12 ربیع الاول کے  جلوسوں اور مجالس کو فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبی کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا، اہل سنت والجماعت کے علماء نے مرکزی جلوس اور نشتر پارک کے سیکورٹی مسائل سے ڈی ائی جی ایسٹ زون کو اگاہ کیا۔

ضلعی علماء نے اپنے اپنے ضلعے کے سیکورٹی مسائل سے ڈی ائی جی ایسٹ زون کو اگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ زون نے تینوں اضلاح ایسٹ، ملیر اور کورنگی کے ایس ایس پیز کو تمام جلوسوں اور مجالس کی فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مرکزی جلوس، نمائش اور نشتر پار پر فل پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 12 ربیع الاول کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری، جلوس کے راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے

انہوں نے ہدایت دی کہ تمام اونچی اونچی عمارتوں پر سنائپر رائفل والے جوانوں کو تعینات کیا جائے، تمام جلوسوں کی بم ڈسپوزل سکواڈ سے روٹ کی کلیئرنس کرائی جائے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Related Posts
Close Button
Advertisement