Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

توشہ خانہ میں آنے والے نئے تحائف کے تخمینے کے لئے بولیا ں طلب

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول ہونے والے نئے تحائف کی قیمت کا تعین کرنے کے لیے نجی ماہرینِ سے بولیاں طلب کی ہیں، جو کہ الیکٹرانک پروکیورمنٹ اینڈ آکشن آف ڈسپوزل سسٹم کے ذریعے 29 اگست تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔بولیاں عمل کی شفافیت کو قائم رکھنے کے لئے اسی روز کھولی جائیں گی۔

پاکستان میں توشہ خانہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں حکومتی عہدیداروں کو ملنے والے تحائف محفوظ کیے جاتے ہیں۔جسے بعد ازاں فروخت کر دیا جاتا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق، یہ تخمینے مختلف اقسام کے تحائف پر مشتمل ہوں گے، جن میں زیورات، گھڑیاں، اور قالین شامل ہیں۔ حکومت کامیاب بولی دہندگان کے ساتھ ایک سالہ معاہدہ کرے گی، اور ہر تخمینے پر ماہرین کو ادائیگی کی جائے گی۔

قواعد کے تحت، ریاستی ملکیت میں موجود توشہ خانہ کے تحائف صرف سیاسی عہدیداران، سول اور عسکری بیوروکریسی، اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو خریدنے کی اجازت ہوتی ہے۔جو تحائف خریدے نہ جائیں، انہیں بعد ازاں عوام کے لیے نیلام کر دیا جاتا ہے۔جسے کوئی بھی شہری خرید سکتا ہے ۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement