Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کا اعزاز، اے لیول میں 24 اے گریڈز

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کا اعزاز، اے لیول میں 24 اے گریڈز

ماہ نور چیمہ نے اے لیول میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے لیول کا امتحان 24 اے گریڈز کے ساتھ پاس کر کئی عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 18 برس کی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نورکو شاندار کامیابی کے سبب آکسفورڈ یونیورسٹی کے مشہور ایگزیٹر کالج میں داخلہ مل گیا ہے۔ ماہ نور چیمہ نے اے لیول کے امتحان میں عالمی سطح 4 اور جی سی ایس ای کو ملا کر متعدد عالمی سطح کے ریکارڈ بنائے ہیں۔

ماضی کے ریکارڈز

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ماہ نور چیمہ نے اپنی تعلیمی قابلیت کا لوہا منوایا ہے اس سے قبل 16 سال کی عُمر میں بھی ماہ نورچیمہ نے ایک منفرد تعلیمی اعزاز حاصل کیا تھا کہ جب انھوں نے جی سی ایس سی کے 34 مضامین میں 99 فیصد ’اے سٹارز‘ حاصل کیے تھے۔

ماہ نور چیمہ نے دوسرا نیا عالمی ریکارڈ اے لیول کے امتحان میں سب سے زیادہ اے اسٹار اور اے گریڈز لے کر بنایا۔ ماہ نور چیمہ کا تیسرا عالمی ریکارڈ سی ایس ای، او لیول اور اے لیول میں سب سے زیادہ اے گریڈز حاصل کرنے کے حوالے سے ہے۔ جبکہ پاکستانی نژاد طالبہ کا چوتھا عالمی ریکارڈ یہ ہے کہ انھوں نے 24 اے لیول اور 34 جی سی ایس ای کے امتحان میں 58 مضامین کا انتخاب کیا۔

آکسفورڈ میں داخلے پر رد عمل

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ماہ نور چیمہ نے کہا کہ ’آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے میڈیسن میں داخلے کی پیشکش پر بہت خوش ہوں، بچپن کا خواب پورا ہوتے دیکھ کر خود کو چاند پر محسوس کررہی ہوں، اکتوبر میں آکسفورڈ یونیورسٹی جاؤں گی، زندگی کا نیا باب شروع ہونے پر خوش ہوں۔‘

والدین کی رائے

ماہ نور کی والدہ طیبہ چیمہ کا کہنا ہے کہ ماہ نور کو مطالعے کا غیر معمولی حد تک جنون تھا ۔ ماہ نور کو پالنا دیگر بچوں کے مقابلے مشکل تھا۔ ایسے جینیئس بچے کو آپ باتوں سے نہیں بہلا سکتے۔ آپ نے انھیں منطق سے سمجھانا ہوتا ہے اور انھیں جواز دیے بغیر مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔

ماہ نور کے والد بیرسٹر عثمان بیٹی کی کامیابی کو پورے خاندان کے لئے  فخر کا باعث سمجھتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ماہ نور نے یہ ریکارڈ بنا کر دنیا بھر کی بچیوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ محنت اور لگن سے دنیا میں بہترین مقام پا سکتی ہیں ۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement