Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری

PDMA Punjab issued an alert regarding the condition of the rivers

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کی جانب سے دریاؤں کی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں اور گلیشئیرز پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ اسی طرح دریائے جہلم کے اہم مقامات اور ملحقہ نالوں میں اور دریائے چناب پر بہاؤ معمول پر ہے، نالہ پلکھو کینٹ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی پر بھی بہاؤ معمول پر ہے، نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا ڈیم 98 فیصد اور منگلا ڈیم 68 فیصد بھر چکا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم کا لیول 1547.94 فٹ اور منگلا ڈیم کا 1211.15 فٹ ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں مزید شدید بارشوں کا الرٹ جاری

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی صورتحال سے 48 گھنٹے میں ہونے والی اموات کی تعداد 307 تک جاپہنچی ہے۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ بونیر میں 184 ہلاکتیں ہوئیں۔ شانگلہ میں 36، مانسہرہ میں 23، سوات میں 22، باجوڑ میں 21، بٹگرام میں 15 اور دیر میں 5 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔

مختلف حادثات میں 23 افراد زخمی ہوئے جس میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں 63 گھروں کو جزوی نقصان ہوا جب کہ 11 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button