Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا، آئی ایم ایف

Pakistan failed effectively prevent money laundering schemes: IMF

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بینیفیشل اونرشپ نظام کے مؤثر نفاذ میں بڑے نقائص ہیں، اداروں کے درمیان بینیفیشل اونرشپ ڈیٹا کے تبادلے کا ثبوت نہیں ملا۔ آئی ایم ایف نے اپنی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ مکمل کرلی ہے جو کہ رواں ماہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق آئی ایم ایف نے رپورٹ کے اجراء سے قبل مسودہ حکومت کو بھیج دیا ہے، اب پاکستان آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مشاہدات اور سفارشات کا جائزہ لے گا۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کا بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے پر اظہارِ تشویش

 رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کے حقیقی مالکان کا ڈیٹا مؤثر طور پر استعمال نہیں ہو رہا، ڈیٹا کے بغیر جعلی کمپنیوں کو سرکاری ٹھیکے لینے سے روکنا مشکل ہے۔ تحقیقات میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر کے رابطے کمزور ہیں، کمرشل بینکوں اور تفتیشی اداروں کے درمیان بھی رابطے کا فقدان ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا کہنا ہے کہ مالیاتی تحقیقات میں اداروں کے درمیان باقاعدہ تبادلہ ناگزیر ہے۔ آئی ایم ایف نے ڈیٹا کے جائزے کیلئے ادارہ جاتی ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز دی ہے۔ اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کا بینیفیشل اونرشپ فریم ورک بنیادی اہمیت کا حامل ہے، قانون سازی اور بین الادارہ رسائی میں کمزوریاں اسے مؤثر نہیں رہنے دیتیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button