پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر 2025 کے لیے دنیا کی دس خوبصورت ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس(آئی ایم ڈی بی) نے دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں کی 2025 کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کا نام بھی شامل ہے۔ اس فہرست میں بھارت، چین اور پاکستان کی ایک ایک اداکارہ کے ساتھ ساتھ کئی دیگر مقبول ترین اداکارہ بھی شامل ہیں، یہ اداکارائیں نہ صرف خوبصورتی بلکہ اپنی اداکاری کی وجہ سے بھی پسند کی جاتی ہیں۔
آئی ایم ڈی بی کی ورلڈ 2025 کی سب سے خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں میک کینا گریس کا نام سرفہرست ہے، وہ ایک امریکی اداکارہ ہے جس نے گفٹڈ اور گھوسٹ بسٹرز: آفٹر لائف جیسی فلموں میں اپنی اداکاری سے سامعین کو متاثر کیا۔
مزید پڑھیں:ہانیہ عامر بھارت میں کام کر کے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں: اداکارہ نادیہ خان
اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے ہے، تیسرے نمبر پر چینی اداکارہ دلرابا دلمورت اور چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا کی اداکارہ نینسی مکڈونی کو رکھا گیا ہے۔ دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر بالی ووڈ اداکارہ کرتی سنن ہیں جو اس فہرست میں واحد بھارتی اداکارہ ہیں، اس فہرست میں ہانیہ عامر کو دنیا کی چھٹی خوبصورت اداکارہ قرار دیا۔
پاکستان کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر نے اس فہرست میں بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ امبر ہرڈ اور ایما واٹسن جیسی اداکاراؤں کو حسن میں پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آنا دی آرمس، آٹھویں نمبر پر اداکارہ و پروڈیوسر ایما واٹسن، نویں نمبر پر ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ جبکہ دسویں نمبر پر ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل ہے جو اپنی فلموں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔