Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈیفنس میں ماں کے ہاتھوں 2 بچوں کا قتل، تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے

Important revelation in investigation murder of 2 children in Defense

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان مجاہد میں ماں کے ہاتھوں 2 بچوں کو ذبح کرنے کے معاملے میں ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کردیے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق بچوں کی ماں نے بیان میں بتایا کہ بیٹا اکثر کہتا تھا ایسی جگہ پہنچائیں جہاں کوئی تکلیف نہ ہو، میں نے ایسی جگہ پہنچا دیا جہاں اب انہیں تکلیف نہیں ہوگی۔ ملزمہ کے بیان کے مطابق پہلے بیٹے کا سامنے سے گلا کاٹا اور قتل کیا، پھر بیٹی کو گردن کی جانب سے چھری سے ذبح کیا، دونوں کو واش روم میں جا کر قتل کیا۔

مزید پڑھیں:ماں نےہی اپنے جگر گوشوں کی زندگی چھین لی، وجہ کیابنی؟

حکام کے مطابق بچوں کو نیند میں نہیں جاگتے ہوئے قتل کیا گیا، ماں نے گھر کے واش روم میں پہلے بیٹے پھر بیٹی کو کاٹا، گلے کاٹنے کے بعد بچوں کی لاشوں کو کمرے میں لاکر گود میں لیکر بیٹھ گئی، قتل کرنے کے بعد تصاویر باپ اور رشتہ داروں کو ماں نے ہی بھیجی، ماں نے میسج دیا کہ میں نے بچوں کو آزاد کردیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق خاتون علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کو لیکر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button