Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی، وزیرِ اعظم کا اظہار اطمینان

Moody's further improves Pakistan's rating

کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ہے۔

موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم کردیا، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر کے سی ڈبل اے ون کردی ہے۔ پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اس سے پہلے سی ڈبل اے ٹو تھی۔

مزید پڑھیں:موڈیز نے پاکستانی بینکوں کے منظرنامے کو مثبت قرار دیدیا

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ توقعات ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھتے رہیں گے، پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ درجہ بندی میں بہتری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے معاشی ٹیم کی پزیرائی کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا ۔اے اے 2 (Caa2) سے سی اے اے 1 (Caa1) پر آنا انتہائی خوش آئند ہے، حکومتی ٹیم اس ریٹنگ کو مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے، کریڈٹ ریٹنگ کا بہتر ہونا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کا مظہر ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button