Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن متعارف کروادیا

NADRA introduces new version of Pak ID mobile app

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن متعارف کروا دیا گیا ہے۔ نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق موبائل ایپ پاک آئی ڈی کا نیا ورژن پہلے سے کہیں تیز تر اور بہتر ہے۔

نادرا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ نئی خصوصیات اور سہولیات کی بدولت موبائل ایپ کا استعمال انتہائی آسان ہے جس میں آپ کو درخواست شروع کرتے وقت چہرے کے ذریعے بائیومیٹرک کی تصدیق کی سہولت میسر ہوگی۔

مزید پڑھیں:نادرا سے شناختی کارڈ منسوخ کروانے کا آسان طریقہ

نادرا کے مطابق خاندان کے افراد کی تفصیل دیکھنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت اب ختم ہوگئی ہے لہذا نادرا سینٹر میں اپائنمنٹ بکنگ اور ٹریکنگ آئی ڈی چیک کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

واضع رہے کہ 28مئی 2025 کو نادرا کی جانب سے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کروائی گئی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button