Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بن گیا، بھارت شدید دباؤ میں ہے، امریکی اخبار

Pakistan become favorite country of US President Bloomberg report

امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بنا ہو ا ہے اور بھارت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے پتے درست طریقے سے کھیلے، اور یہ ان چند ممالک میں شامل ہے جو سوئٹزرلینڈ، برازیل اور بھارت کے برخلاف امریکا کے ساتھ زیادہ رکاوٹوں کے بغیر بہتر تجارتی معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

اسلام آباد اور ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس کے درمیان ابتدائی رابطے اس وقت ہوئے جب اس سال کے شروع میں بھارت اور پاکستان وسیع جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے اور بھارت کے حملوں کے جواب میں پاکستان نے بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔

ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جسے پاکستان نے خوش دلی سے قبول کیا، جبکہ بھارت نے امریکی صدر کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے جنگ بندی کا معاہدہ کرایا تھا۔

بعد ازاں، وقت نے ثابت کیا کہ بھارت کے وائٹ ہاؤس کے ساتھ تعلقات اس موقع کے بعد بگڑتے چلے گئے۔ اس دوران، پاکستان کے پاس کچھ ایسے اثاثے تھے جن کی وجہ سے ٹرمپ کی دل چسپی بڑھ گئی جیسے دنیا کے سب سے بڑے غیر استعمال شدہ سونے اور تانبے کے ذخائر میں سے کچھ پاکستان میں ہیں، جس سے ان قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ یوکرین جیسے معدنی وسائل کے معاہدے کا خواہاں ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی اخبار نے آپریشن بُنیان مَرصوص کو پاکستان کی کامیابی قرار دے دیا

پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری بھی آئی اور ٹرمپ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اس کے وسیع تیل کے ذخائر کی ترقی پر کام کریں گے۔

پھر ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے نمائندے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران اسلام آباد پہنچے اور اعلان کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی کے میدان میں کام کریں گے۔ یہ تعلقات اس وقت عروج پر پہنچے جب پاکستانی آرمی چیف سید عاصم منیر کو امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر مدعو کیا گیا، بعدازاں پاکستانی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرے گی۔

یہ پیشرفت حالیہ برسوں میں پاک-امریکا تعلقات میں ایک بڑا اہم موڑ ہے، کیونکہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے شاذ و نادر ہی اعلیٰ سطح کے روابط ہوئے تھے، اس کے برعکس، بھارت کو طویل عرصے تک امریکا کی طرف سے چین کے مقابلے میں ایک مضبوط اتحادی کے طور پر توجہ دی جاتی رہی تھی۔

اسلام آباد میں یہ اطمینان پایا جا رہا ہے کہ پاکستان کے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوسکتے ہیں، اور یہ نیا اعتماد ایسے وقت میں زیادہ خوشگوار ہے جب بھارت پریشان اور دباؤ میں ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button