Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی ٹیم بھارت میں ہاکی ایشیا کپ میں شرکت کرے گی یا نہیں؟ پی ایچ ایف کا موقف آ گیا

PHF rejects reports of Pakistan hockey team refusing to participate

بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس پر پی ایچ ایف کا موقف آگیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بھارتی میڈیا پر ایشیا کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے شرکت سے انکار سے متعلق چلنے والی تمام خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تاحال ایونٹ میں شرکت سے منع نہیں کیا ہے۔ ایشیا کپ کھیلنے کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے بھارت جانے یا نہ جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

مزید پڑھیں:لاس اینجلس اولمپکس، کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ کار پر پاکستان اور نیوزی لینڈ ناخوش

انہوں نے کہا کہ نہ ہم نے ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کیا اور نہ ہی انڈین ہاکی فیڈریشن سے کوئی بات ہوئی ہے۔ تاہم ایشین ہاکی فیڈریشن سے رابطے میں ہیں۔ سیکیورٹی اور ویزے کی ضمانت دی جائے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کا کوئی باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا۔ بنگلہ دیش اسٹینڈ بائی ضرورہے، لیکن اتنی جلد ٹیم بنانا اور تیاری کرنا آسان نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد بنگلہ دیش کو اس کی جگہ ایونٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نےدعوٰی کیا تھا پاکستان کےانکار کےبعد بنگلادیش کو متبادل کےطور پر ایونٹ کاحصہ بنایا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button