Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں مال مویشیوں کی تعداد میں اضافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

Increase in the number of livestock in Pakistan
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

 وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے 14 سال بعد ساتویں زرعی شماری 2024 کا اجرا کر دیا گیا ہے، اس سے قبل 2010 میں زرعی شماری ہوئی تھی۔ادارہ شماریات  کے مطابق پاکستان میں زرعی گھرانے 83 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 17 لاکھ، مال مویشی کی تعداد 25 کروڑ 13 لاکھ تک پہنچ گئی اور مویشیوں کی سالانہ شرح نمو 18.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں گائے کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 6 ہزار، بھینسوں کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ 58 ہزار، بھیڑوں کی تعداد 47 لاکھ 42 ہزار، بکریوں کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ 13 ہزار اور اونٹوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار ہے۔

پنجاب میں گائے کی تعداد دو کروڑ 69 لاکھ 68 ہزار ہے، بھینسوں کی تعداد دو کروڑ 95 لاکھ 61 ہزار، بھیڑوں کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 85 ہزار، بکریوں کی تعداد 3 کروڑ 13 لاکھ 9 ہزار اور اونٹوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں گزشتہ ماہ کون کونسی اشیاء مہنگی ہوئیں؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

خیبرپختونخوا میں گائے کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 9 ہزار، بھینسوں کی تعداد 39 لاکھ 36 ہزار، بھیڑوں کی تعداد 76 لاکھ 39 ہزار، بکریوں کی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ 92 ہزار، اونٹوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

بلوچستان میں گائے کی تعداد 40 لاکھ 75 ہزار، بھینسوں کی تعداد 6 لاکھ 64 ہزار، بھیڑوں کی تعداد ایک کروڑ 88 لاکھ 14 ہزار، بکریوں کی تعداد دو کروڑ 28 لاکھ 87 ہزار اور اونٹوں کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گائے کی تعداد 10 لاکھ 5 ہزار، بھینسوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار، بھیڑوں کی تعداد 5 ہزار، بکریوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار اور اونٹوں کی تعداد 3 ہزار 800 ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے زرعی شماری دستاویز کے مطابق ملک میں زیر کاشت رقبہ 2024 میں 52.8 ملین ایکڑ تک پہنچ چکا ہے، جس میں 79 فیصد زرعی رقبہ نہروں اور ٹیوب ویلز سے سیراب ہوتا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement