Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد 5 منزلہ عمارت زمین بوس، ملازمین نے جنگلے سےاتر کر جان بچائی

Fire breaks out at factory in Landhi industrial area of Karachi

کراچی کے علاقے لانڈھی میں صنعتی ایریا کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی۔ آگ نے گارمنٹس فیکٹری کی پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ عمارت میں ہلکی نوعیت کے دھماکے بھی ہورہے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے 16 فائر ٹینڈرز اور 2 باؤزر مصروف ہیں۔، پانچ منزلہ عمارت کی کچھ چھتیں بھی منہدم ہوگئیں ہیں۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق اب تک آگ سے کوئی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد خواتین و مرد ملازمین کے خطرناک طریقے سے نکلنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہیں۔ جس میں مرد و خواتین ملازمین کو تعمیراتی کام کے لئے لگائی گئی کنسٹرکشن لفٹ کے جنگلے کی مدد سے لٹک کر باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی،5 افراد زخمی

پریشانی کے عالم میں ملازمین کی بڑی تعداد لوہے کے جنگلے سے ہی نیچے اتری، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین و مرد ملازمین فیکٹری کی کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق عمارت سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے

5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی

کراچی کے علاقے لانڈھی صنعتی ایریا میں گارمنٹس کی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق  فیکٹری کی عمارت زور دار دھماکے کے ساتھ زمین بوس ہوئی۔ عمارت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ملازمہ کو سانس کی تکلیف کا سامنا

کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں فیکٹری کی ریسکیو کی ہوئی ایک ملازمہ کو سانس کی تکلیف کا سامنا ہوا ہے، ریسکیو 1122 کے عملے کی جانب سے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 

عمارت کی دیوار گرنے سے 7 افراد زخمی

لانڈھی صنعتی ایریا میں گارمنٹس کی فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی دیوار گرنے سے 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اے ڈی خواجہ کا متاثرہ فیکٹری کا دورہ

چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اے ڈی خواجہ نے آگ سے متاثرہ فیکٹری کا دورہ کیا۔ اے ڈی خواجہ نے فائر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے دس بجے کے قریب ملی، ابتداء میں ہمارے ایک پی زیڈ کے فائر ٹینڈرز پہنچے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی اور ریسکیو 1122 کے سربراہ سے بات ہوئی ہے، کوشش کررہے ہیں کہ جلد آگ پر قابو پائیں اور ساتھ والی فیکٹری کو جلنے سے بچائیں، متاثرہ فیکٹری میں پرانے کپڑے کی ریسائکلنگ کا کام ہوتا ہے، آگ کی شدت میں اضافہ کے بعد مزید فائر ٹینڈر طلب کر لئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لانڈھی صنعتی ایریا میں گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ آگ کے وقت بڑی تعداد میں ملازمین فیکٹری میں موجود تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ پانچ منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہوا۔ وزیراعلیٰ نے زخمی شخص کے فوری علاج کی ہدایت کی اور کمشنر کراچی کو آتشزدگی واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button