Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امریکا نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا، مجموعی طور پر ٹیرف 50 فیصد ہو گیا

The US has imposed an additional 25% tariff on India.

امریکا نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کے ایگزیکیوٹو آرڈرز جاری کر دیے ہیں، اب بھارت پر مجموعی طور پر امریکی ٹیرف 50 فیصد ہو گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ بھارت کے موجودہ 25 فیصد ٹیرف میں 24 گھنٹوں میں کافی اضافہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:امریکہ پاکستان تجارتی معاہدہ، پاکستان میں تیل کے ذخائر کہاں ہیں ؟

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے، بلکہ وہ اس تیل کو اوپن مارکیٹ میں بڑے منافع کے لیے فروخت کر رہا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ یوکرین میں کتنے لوگ روسی جنگ کی وجہ سے مارے جا رہے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button