Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آبدوز ٹائیٹن کی تباہی کی وجہ  اس کا ناقص ڈیزائن تھا ، یو ایس کوسٹ گارڈ کی رپورٹ

امریکی کوسٹ گارڈ کے میری ٹائم بورڈ آف انویسٹی گیشن نے مشہور زمانہ جہاز ٹائیٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لئے سمندر کی تاریک گہرائیوں میں جانے والے آبدوز ٹائیٹن کی تباہی  سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ میں آبدوز ٹائیٹن کے حفاطتی معیار کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے سانحے کی ذمہ داری اوشین گیٹ کمپنی پر عائد کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ٹائیٹن کا حادثہ اور اسکے نتیجے میں پانچ افراد کی ہلاک کو روکا جا سکتا تھا ۔

تباہی کی بنیادی وجوہات

امریکی کوسٹ گارڈ کی  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبدوز ٹائیٹن کے انسپیکشن کے حفاطتی امور میں مجرمہ غفلت  کے علاوہ ناقص ڈیزائن، سرٹیفکیشن، دیکھ بھال اور معائنہ کے عمل میں غفلت حادثے کا سبب بنی ۔

پانچ افراد کے ساتھ خود بھی اس حادثے میں موت کا شکار ہونے والے اوشین گیٹ کے چیف ایگزیکٹو نے روانگی سے قبل آخری چیک کو مکمل نظر انداز کر دیا  ۔ اور حفاظتی انتظام پر سوال اٹھانے والے عملے کو  بھی کمپنی سے برخاست کر دیا گیا ، انکو دھمکانےکے حربے بھی استعمال کئے گئے۔

رپورٹ کےمطابق آبدوز کے ڈیزائن میں مہلک خامیوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ۔ یہ بدقسمت مہم دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی تھی بعد ازاں ایک بڑے پیمانے پر  ہونے والے سرچ آپریشن کے بعد، آبدوز کا تباہ شدہ ملبہ سمندر کی تہہ میں ملا۔اوشین گیٹ کے بانی اور سی ای او، اسٹاکٹن رش، پاکستانی بزنس مین شہزادہ داود اور ان کے بیٹے سلیمان داود، برطانوی بزنس مین ہیمش ہارڈنگ اور فرانسیسی غوطہ خور پال ہینری نارجیولیٹ اس حادثے میں ہلاک ہو ئے تھے۔

آبدوز میں ایک نشست کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر تھی۔ٹائیٹن 18 جون 2023 کو سمندر میں جانے کے تقریباً ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد لاپتہ ہونے کے بعد دھماکے سے پھٹ گئی تھی ۔ حادثے کے بعد کمپنی نے مستقل طور پر اپنے تمام آپریشن بند کر دیے تھے۔ ٹائٹینک جہاز 1912 میں اپنے پہلے سفر کے دوران ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا،

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button