Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ورک فرام ہوم کرنے والے پاکستانی 21 ہزار روپے میں‌ اسپین کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں، لیکن کیسے؟

Spain Digital Nomad Visa

یورپ کے خوبصورت ملک اسپین نے سب سے سستا ویزا متعارف کروا دیا ہے جسے صرف 21 ہزار پاکستان روپے میں حاصل کیا جا سکے گا۔ اسپین نے غیر یورپین افراد کے لیے یورپ کی تاریخ کا سب سے سستا ویزا متعارف کروایا ہے جس کی فیس صرف 75 ڈالر (21 ہزار روپے پاکستانی) ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کی جانب سے نیا ’ڈیجیٹل نومیڈ ویزا‘ متعارف کروایا گیا ہے، یہ ویزا ان غیر یورپی ریمورٹ ورکرز کے لیے ہے جو اسپین میں ایک سال یا اس سے زائد مدت تک رہنا اور کام کرنا چاہتے ہیں۔

اسپین کے ’اسٹارٹ اپ ایکٹ‘ کے تحت شروع کیا جانے والا ’ڈیجیٹل نومیڈ ویزا‘ عالمی ٹیلنٹ اور ریموٹ پروفیشنلز کو راغب کرنے کے لیے ہے جو روایتی ورک پرمٹ کے مقابلے میں سستا اور آسان ہے۔ یہ ویزا حاصل کر کے غیر یورپی افراد اسپین میں رہائش کے ساتھ ساتھ غیر ہسپانوی کلائنٹس یا کمپنیوں کے لیے بھی کام کر سکیں گے۔

ڈیجیٹل نومیڈ ویزا‘ کون حاصل کر سکتا ہے؟

اسپین کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا صرف غیر یورپی شہریوں کے لیے ہے، ویزا ہولڈرز کو ریموٹ کام کرنا ہوگا۔ ویزہ ہولڈرز یا تو کسی غیر ہسپانوی کمپنی کے ملازم کے طور پر کام کر سکیں گے یا تو وہ خودمختار پروفیشنلز کے طور پر کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:امریکی شہریت حاصل کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کیلئے ویزا پالیسی مزید سخت

اس ویزے کے حصول کے خواہشمند افراد کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ اس کی 80 فیصد آمدنی اسپین سے باہر کے ذرائع سے ہونی چاہیے جبکہ ویزے کے بعد آپ کو اپنے کلائنٹس یا کمپنی کے ساتھ کم از کم تین ماہ کام کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک شرط یہ بھی ہے کہ ویزا ہولڈرز کی کمپنی یا کاروبار کم از کم ایک سال سے چل رہا ہو۔

ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کے فوائد کیا ہیں؟

اسپین کے ڈیجیٹل نومیڈ ویزے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ یورپ کا سب سے سستا ویزا ہے جو صرف 75 ڈالر (پاکستانی 21 ہزار روپے) میں آفر کیا جا رہا ہے، اس ویزے کا حصول روایتی ورک ویزوں کے مقابلے میں آسان ہے۔

اس ویزے کے حصول کے بعد آپ ایک سال تک اسپین میں رہ سکتے ہیں اور اس کے بعد بھی قیام کی مدت کو بڑھا سکتے ہیں۔ اگر ویزا ہولڈر اسپین میں آمدنی کے طے شدہ تقاضے پورے کرتا ہے تو وہ اپنے خاندان کے ساتھ بھی رہائش اختیار کر سکتا ہے۔

ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

اس ویزے کے خواہشمند غیر یورپی شہری اپنے ملک یا اسپین میں رہتے ہوئے بھی ڈیجیٹل نومیڈ ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ویزا حاصل کرنے کے لیے ریموٹ ملازمت یا فری لانس معاہدوں اور کاروبار کے ایک سال سے زیادہ عرصے سے چلنے کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔

امیدوار کو ویزے کی اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والی آمدنی کا ثبوت اور اپنے صاف ستھرے کریمنل بیک گراؤنڈ کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button