Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نئے گیس کنکشن حاصل کرنے والوں کو سستی آر ایل این جی فراہم کرنے کا فیصلہ

Government Provide Affordable RLNG new gas connection

حکومت نے نئے گیس کنکشن حاصل کرنے والوں کو سستی آر ایل این جی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گھریلو اور تجارتی شعبوں میں نئے گیس کنکشن کے خواہشمندوں کو درآمد شدہ گیس آر ایل این جی فراہم کی جائے گی جو ایل پی جی کے مقابلے میں 31.25 فیصد سستی ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ نئے گیس صارفین کو موجودہ گھریلو صارفین کے برابر نہیں سمجھا جائے گا جن کے لیے سلیب کے لحاظ سے 12 مختلف کیٹیگریز موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت آر ایل این جی (درآمد شدہ گیس) کی اضافی مقدار کے مسئلے کا سامنا کر رہا ہے اور حکام چاہتے ہیں کہ یہ گیس ملک بھر میں نئے گیس کنکشن کے خواہشمند افراد کو فراہم کی جائے، اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت نے 2021 سے عائد گیس کنکشنز پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:سوئی گیس کمپنیوں کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر، کتنا اضافہ مانگا گیا ہے؟

آر ایل این جی کی قیمت اب بھی ایل پی جی کے مقابلے میں 20 سے 25 فیصد کم ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آر ایل این جی پائپ کے ذریعے فراہم کی جانے والی گیس ہوگی۔ وزیر اعظم نے اصولی طور پر اس اقدام کی منظوری دے دی ہے جب کہ اس فیصلے کی سمری منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کو بھیج دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی سی او ای کی منظوری کے بعد ایک میڈیا مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ لوگوں کو ایل پی جی کے بجائے آر ایل این جی استعمال کرنے کی ترغیب دی جا سکے کیونکہ آر ایل این جی کی قیمت 3300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت 4800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آر ایل این جی کی قیمت 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button