Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ہیلی کاپٹر Z-10ME اٹیک پاک فوج کے بیڑے میں شامل

ہر موسم اور رات میں بھی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھنے والا ، جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی صلاحیتوں کے اعتبار سے امریکی ساختہ اپاچی کا ہم پلہ  “Z-10ME اٹیک” ہیلی کاپٹر پاک فوج کے بیڑے میں شامل ہو گیا ۔

جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق چین نے جدید Z-10ME اٹیک زی 10 ہیلی کاپٹر کی اپ گریڈیشن کر کے متعارف کرایا ہے ۔Z-10ME کے 6 ایکسٹرنل ہاٹ پوائنٹس پر مختلف اقسام کے ائیر ٹو گراؤنڈ اور ائیر ٹو ائیر ویپن لگائے گئے ہیں، اس ہیلی کاپٹر پر 3 ٹن تک ویپن یا وار ہیڈ لے جایا جا سکتا ہے۔

“Z-10ME اٹیک” کن خصوصیات کی حامل ہے

رپورٹ کے مطابق Z-10ME اٹیک کو تین چیزیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں جن میں چھوٹے کروز میزائل، CM501XA سب سے اہم ہے، اسکے علاوہ ایس ڈبلیو 6 میزائل اور اینٹی سب میرین وار فیئر تارپیڈو ہیں ۔

چھوٹے کروز میزائل کو ناصرف جاسوسی بلکہ اسٹرائیک مشن کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کروز میزائل پر ایکس شیپ ریڈار موجود ہے جو کہ اس کی نقل و حرکت کی قابلیت کو بہتر بناتی ہے۔ جنگ کے دوران حساس نوعیت کے ایسے اہداف جن کو فوری نشانہ بنانا ضروری ہو ، ان کو ٹارگٹ کرنے یا پھر میزائل لانچ وہیکلز اور معلومات ڈیٹالنکس کے زریعے پہنچانااس میزائل کی سب سے اہم خصوصیت ہے ۔

ایس ڈبلیو 6 میزائل

ایس ڈبلیو 6 چھوٹے سائز کے جاسوسی اور بغیر پائلٹ وہیکل ہے جسے ہیلی کاپٹر پر بھی لانچ کیا جا سکتا ہے۔ لانچنگ کے بعد یہ یو اے وی آپریشن مشن انفرادی طور پر انجام دے سکتی ہے۔ ایس ڈبلیو  20 کلو گرام وزن کے ساتھ 5 کلو گرام اسپیئر لوڈ اٹھا سکتی ہے۔ اس کی کروزنگ اسپیڈ 80 سے لیکر 100 کلو میٹر  فی گھنٹہ ہے اور یہ ایک گھنٹے تک مسلسل اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔CM501XA اور SW6 کا اشتراک Z-10ME کو مزید خطرناک بناتا ہے۔

ET60 لائٹ ویٹ تارپیڈو

Z-10ME کا ایک اور اہم ہتھیار اس کا اینٹی سب میرین وار فیئر ET60 لائٹ ویٹ تارپیڈو ہے، فش فائٹ کے نام سے جانے والے ET60 کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ اور رینج 25 کلو میٹر ہے۔

اس کے علاوہ Z-10ME دیگر ہتھیار جیسے کہ ٹی وائے 90 ائیر ٹو ائیر میزائلز کو بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، سی ایم 502 اے جی ائیر ٹو گراؤنڈ میزائل بھی اس پر نصب کیا جا سکتا ہے۔

امریکی ساختہ ہیل فائر یعنی اے جی ایل 114 ایل کے ہم پلہ کے وی ایکس فائر اینڈ ٹارگیٹ میزائل بھی اس ہیلی کاپٹر کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ گائیڈڈ اور ان گائیڈڈ میزائل بھی اسZ-10ME اٹیک کے پیکج میں شامل ہیں۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button