Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گوگل نے زلزلے سے چند سیکنڈ قبل پیش گوئی کا نظام بنا لیا

اب آپ کا اینڈرائیڈ موبائل فون بھی زلزلے سےچند سینڈ قبل اسکی پیش گوئی کرسکے گا ، جی ہاں سائنس دانوں نے ایک نیا نظام تیار کیا ہے جو اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کو حقیقی وقت میں زلزلے کا پتہ لگانے والے آلہ میں تبدیل کر دیتا ہے اس طرح موبائل فون زلزلے کے کسی بڑے جھٹکے سے قبل لوگوں کو خبردار کرنے کا زیادہ تیز رفتار ذریعہ بن سکتے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ نظام گوگل، امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس)اور دیگر اداروں کے محققین نے تیار کیا ہے۔ جس کے تحت لاکھوں فونز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے زلزلے کے ابتدائی جھٹکوں کا پتہ لگاتا ہے۔

نطام کیسے کام کرتا ہے

جب کئی موبائل فون ایک ہی طرح کی زمینی حرکت کو ریکارڈ کرتے ہیں تو یہ نظام اسے شناخت کر لیتا ہے اور قریبی علاقوں میں موجود موبائل استعمال کرنے والے دوسرے لوگوں کو خبردار کر دیتا ہے۔

’سائنس‘جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ نیٹ ورک ماہانہ 300 سے زائد زلزلوں کا پتا لگاتا ہے۔ جن علاقوں میں الرٹس بھیجے گئے، وہاں 85 فیصد لوگوں نے، جنہوں نے بعد میں زلزلہ محسوس کرنے کی اطلاع دی، تصدیق کی کہ انہیں الرٹ موصول ہوا۔

یہ چند سیکنڈ اس قدر قیمتی ہو سکتے ہیں کہ آپ سیڑھی سے اتر جائیں۔ خطرناک اشیاء سے دور ہو جائیں اور کسی محفوظ جگہ پناہ لے لیں۔ یہ ٹرینوں کی رفتار سست کرنے، طیاروں کوٹیک آف یا لینڈنگ سے روکنے اور کاروں کو پلوں یا سرنگوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے بھی کافی وقت ہو سکتا ہے۔

اپنے فون پر الرٹ کیسے حاصل کریں

اپنے اینڈرائیڈ فون میں زلزلہ الرٹس آن کرنے کے لیے

Settingsپرجائیں اور Safety & Emergency پر کلک کریں۔

Earthquake Alerts منتخب کریں اور اسے آن کر لیں

Test Alert پر ٹیپ کر کے الرٹ کی آواز چیک کریں۔

آئی فونز میں بھی accelerometers موجود ہیں، لیکن Apple

 فی الحال انہیں زلزلہ الرٹس کے لیے استعمال نہیں کر رہا۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button