بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے انٹر پارٹ-ون کے طلباء کےلئےڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ متعارف کرادئے یہ کارڈ طلبا کے آن لائن طریقے سے حاضری کو یقینی بنائے گی ۔
کارڈ ڈاون لوڈ کرنے کےلئے بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے آن لائن پورٹل
https://seccap.dgcs.gos.pk/
پر جائیں اور اپنے ای میل کے ذریعے رجسٹر ڈ ہوں ۔
اسکےبعد ڈیجیٹل آئی ڈیکا رڈپر کلک کریں
اگر آپ او لیول کے اسٹوڈنٹ ہیں تو اس خانےمیں یس کو منتخب کریں
اسکے بعد اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر لکھیں
اور اگلے خانے میں اپنا رول نمبر درج کریں
اور چیک کا آپشن کلک کریں
آپ کےسامنےآپکا آئی ڈی کارڈ اوپن ہو جائےگا
اسکو پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کر کے پرنٹ نکال لیں
جن طالب علوں کا یہ کارڈ شو نہیں ہو رہا اسکا مطلب ہے کہ انکا داخلہ ابھی کنفرم نہیں ہوا ہے ۔ یا انہوں نے ابھی تک اپنےڈاکومینٹس اپنےمتعلقہ کالج میں جمع نہیں کرائے ہیں جس کی وجہ سے فارم کا پراسس مکمل نہیں ہوا ہے۔ اس سلسلےمیں اپنےمتعلقہ کالج کے آفس یا پرنسپل سےرابطہ کریں۔