Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چائنہ پورٹ پر جوڑے کی لاشیں ملنے کا واقعہ، مقتولہ کا بھائی قتل میں ملوث نکلا

Developments emerged in murder case of a Gujranwala couple

کراچی کے علاقے کلفٹن چائنہ پورٹ میں گوجرانوالہ کے مقتول جوڑے کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مقتولہ کا بھائی وقاص ہی بہن اور بہنوئی کے قتل میں ملوث نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث ہے، اس نے اعتراف جرم کرلیا ہے، وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی قتل میں ملوث ہے، ملزم وقاص کا کہنا ہے کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعےقتل کروایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 19 جولائی کو عاصم اور عمران لاہور سے کراچی گئے اور 25 کو واپس آئے، مقتول ساجد کے ساتھ اس کا دوست احتشام بھی کراچی ساتھ گیا تھا، احتشام ملزم عاصم کا بھی دوست ہے، دونوں میں کراچی جا کر ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔

مزید پڑھیں:چائنہ پورٹ واقعہ، مقتول ساجد نے پہلے اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کی، تفتیش میں مزید انکشافات

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ احتشام کے ذریعے ہی عاصم، ساجد اور ثناء تک پہنچا، جوڑے کے قتل کے بعد سے احتشام غائب ہے اس نے پولیس یا کسی سے رابطہ نہیں کیا، ملزم عاصم اور عمران کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button