Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اگست میں کونسے 3 ستاروں کی قسمت چمکے گی؟

Astrologers selected three stars for August

ماہر علمِ نجوم نے رواں برس کے آٹھویں مہینے (اگست) کے لیے تین ستاروں کا انتخاب کیا ہے جس کے مطابق پیشگوئی کی گئی ہے کہ ان کے لیے اس ماہ کچھ اچھی چیزیں ہوسکتی ہیں۔

فلکیات کے ماہرین کے مطابق ان ستاروں کے لیے صحت، دولت اور رکے ہوئے کام اس ماہ ہونے کے امکانات روشن ہیں، وہ تین ستارے درج ذیل ہیں۔

(Aries) برج حمل:

سب سے پہلے بات کریں گے برج حمل کی، اس برج کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مالی حالات مضبوط ہوں گے اور زندگی میں خوشیاں دستک دیں گی۔ مختلف ذرائع سے رقم کی آمد ہوگی۔ وہ افراد جو صحت کے حوالے سے پریشان ہیں، ان کے لیے مثبت نشانیاں ہیں۔

 (Leo) برج اسد:

ان افراد کو پیسوں کی طرف سے اس ماہ مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا، کاروباری افراد کو اس مہینے منافع ہوسکتا ہے، اور نئے معاہدے جو کرنا چاہتے ہیں وہ کرسکتے ہیں، اس میں کامیابی کے زیادہ آثار ہیں۔ اس کے علاوہ ان افراد کو بچوں کی طرف سے اچھی خبر ملنے کے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں:جنوری کے آخری ہفتے میں 4 سے زائد سیارے ایک قطارمیں نظر آنے کا امکان

طلباء کو مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے،کسی بھی بڑی صحت کی پریشانی کا سامنا کرنے کے امکانات کم ہیں لیکن اس ٹائم لائن کے دوران لوگوں کو صحت کی معمولی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(Libra) برج میزان:

ان افراد کو آبائی جائیداد سے مالی فائدہ ہوگا، آمدنی میں اضافہ ہوگا اور کئی عرصے سے رکے ہوئے کام مکمل ہوں گے، ملازمت اور کاروبار میں بڑی ترقی اور توسیع کے امکانات ہوں گے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button