Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اداکار محسن گیلانی نے ایک اور شوبزشخصیت کی گھر سے لاش ملنے کا انکشاف کردیا

Mohsin Gillani said Javed Fazil was also found dead in flat

سینئر اداکار محسن گیلانی نے کہا ہے کہ آج کل عائشہ خان اور حمیرا اصغر کی لاشیں ملنے پر باتیں ہو رہی ہیں لیکن ماضی میں فلم ساز جاوید فاضل بھی کراچی کے ہی فلیٹ سے مردہ حالت میں ملے تھے، جسے اب لوگ بھول چکے۔

محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام میں انہوں نے حالیہ کچھ ہفتوں میں کراچی میں مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ماضی میں ہدایت کار جاوید فاضل کی لاش بھی کراچی کے فلیٹ سے ملی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جس دن جاوید فاضل کی لاش ملی، اسی دن انہوں نے شوٹنگ پر آنا تھا، پوری ٹیم موجود تھی لیکن ہدایت کار نہیں آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکار کے مطابق وہ بھی ان کے ساتھ ڈرامے میں کام کر رہے تھے، جب کافی دیر تک جاوید فاضل نہ آئے تو ان کے جاننے والوں اور عمارت والوں کو فون کیا گیا۔ محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ ہدایت کار ایک گیسٹ ہاؤس نما فلیٹ میں مقیم تھے، جہاں کے اسٹاف نے بتایا کہ جاوید فاضل صبح سے نہیں آئے، وہ گھر میں ہی سوئے ہوئے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:حمیرا اصغر کی موت کا معمہ، ڈی آئی جی جنوبی نے اہم حقائق بتادیے

محسن گیلانی کے مطابق جب اسٹاف کو سمجھایا اور بتایا گیا تو انہوں نے جاوید فاضل کے کمرے کا دروازہ توڑا، جہاں وہ مردہ حالت میں پڑے تھے۔ سینئر اداکار نے کہا کہ جاوید فاضل معروف فلم ساز تھے لیکن لوگ اب انہیں بھول چکے ہیں، وہ بھی گھر سے مردہ حالت میں ملے تھے۔

اداکار نے پروگرام کے دوران شوبز انڈسٹری میں بروقت معاوضہ نہ ملنے کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ مذکورہ مسئلہ سنگین ہے، تاہم کچھ ادارے ایسے ہیں جو بروقت معاوضہ ادا کرتے ہیں، اس لیے سب پر الزام لگانا مناسب نہیں۔

خیال رہے کہ جاوید فاضل دسمبر 2011 میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کا آبائی تعلق لاہور سے تھا، اس وقت ان کی اہلیہ اور بچے بھی بیرون ملک مقیم تھے جو ان کے انتقال کے بعد واپس آئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button