Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی کیلیے بولیاں طلب

کراچی میں مین شارع فیصل پر موجود مشہور نسلہ ٹاور کا پلاٹ فروخت کیلئے مارکیٹ میں آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اخبار میں شائع ایک اشتہار میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کا پلاٹ نیلام کیا جائے گا جس کے لیے بولیاں طلب کی جارہی ہیں۔ اشتہار میں پلاٹ کی کم سے کم قیمت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 780 گز کے پلاٹ کی ریزرو پرائس 81 کروڑ 12 لاکھ روپے ہے۔

بولیاں 4 ستمبر 2025 تک آفیشل اسائنی کے پاس سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں، خریدار کو پیشکش ریزرو پرائس کی 25 فیصد رقم پے آرڈر کے ساتھ جمع کرانا ہوگی۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

اخبار میں شائع اشتہار کے مطابق نسلہ ٹاور کا پلاٹ سب سے بڑی پیشکش دینے والے کو فروخت کردیا جائے گا، نسلہ ٹاور کا اسٹیٹس کمرشل ہے، قانون کے تحت پلاٹ پر بیسمنٹ سمیت گرائونڈ پلس نو منزلہ عمارت تعمیر کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد نے شارع فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر انتظامیہ نے مسلسل 69 دن کام کرکے 15 منزلہ نسلہ ٹاور کو نومبر 2021 میں مکمل منہدم کیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button