Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت نہیں کھیلے گا تو ایشیا کپ بھی نہیں ہوگا: بھارتی میڈیا

Indian demands Modi government to boycott the Asia Cup

بھارتی ایوانوں کے ساتھ ساتھ میڈیا پر مودی سرکار سے ایشیاکپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بڑھ رہا ہے۔

ایشیاکپ کے صدمے سے دوچار بھارتی میڈیا، سابق کرکٹرز اور سیاستدانوں کا رونا دھونا جاری ہے۔ بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ مودی سرکار ایشیاکپ میں پاکستان کو واک اوور دینے کے حق میں نہیں ہے، پاکستان کو کسی صورت واک اوور نہیں دیا جائے گا، اگر واک اوور دیا تو پاکستان جیت جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ بھارت کا ٹورنامنٹ ہے اس میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے، بھارت نہیں کھیلے گا تو ٹورنامنٹ بھی نہیں ہوسکتا، بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کا کھیلنا کسی صورت قبول نہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کردی

اس کے علاوہ بھارتی ایوانوں میں بھی ایشیاکپ کے بائیکاٹ کی ڈیمانڈ ہورہی ہے،بھارتی ایوانوں میں اپوزیشن نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت سب کچھ بند ہے تو کرکٹ کیوں ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے اجلاس کے انعقاد اور ایونٹ کے اعلان کے بعد سے بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ایشیاکپ بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں 9 ستمبر سے کھیلاجائے گا، ایشیاکپ میں پاک بھارت کم از کم دو جب کہ زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button