Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ میں اسکولوں اور کالجوں کیلیے نئے اوقات کار جاری

New working hours issued for educational institutions in Sindh from

سندھ میں اسکولوں اور کالجوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پرائمری، سیکنڈری، ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔

پرائمری اسکولوں کے اوقات کار (سنگل شفٹ)

پرائمری اسکول کی ٹائمنگ پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوگی۔

پرائمری اسکولوں کی ٹائمنگ (ڈبل شفٹ)

پہلی شفٹ پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو دوپہر 12 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ کے اوقات پیر سے ہفتہ تک دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوں گے۔

سنگل شفٹ اسکول (سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری لیول)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکنڈی اور ہائیر سیکنڈی اسکول یکم اگست سے درج ذیل اوقات کار کی پابندی کریں گے:

مزید پڑھیں:سندھ کے تعلیمی اداروں میں 4،400 نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گئے، شرجیل میمن

پیر تا جمعرات اور ہفتہ (صبح 8:00 سے دوپہر 1:30 بجے تک)
جمعہ (صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک)

سیکنڈری اسکولوں کی ٹائمنگ (ڈبل شفٹ)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلی شفٹ پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو صبح 10:30 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوگی۔

کالجز کی ٹائمنگ ( صبح کی شفٹ)

پیر سے جمعرات اور ہفتہ (صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک)
جمعہ (صبح 8:30 سے 11:30 تک)

کالجز کی ٹائمنگ (شام کی شفٹ)

پیر تا جمعرات اور ہفتہ (3:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک)
جمعہ (2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک)

واضح رہے کہ 31 جولائی کو موسم گرما کی تعطیلات ختم ہورہی ہیں جس کے بعد یکم اگست سے سندھ کے تمام اسکولوں اور کالجز کو ان اوقات کار پر عمل درآمد کریں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button