کراچی میں آج بادلوں کا بسیرا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا جبکہ آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اور 31 جولائی کو سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، مٹھی، خیرپور، دادو، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتراضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون ہوائیں کم شدت کے ساتھ داخل ہوں گی، ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 جولائی کوداخل ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں نیا مون سون سسٹم برسنے کا امکان
آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے31 جولائی کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ اور پونچھ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبراور میرپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔
دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 28 سے31 جولائی کو دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی کرم، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
28 سے31 جولائی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کی توقع ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، قصوراور اوکاڑہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
29 سے31 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بھکر، لیہ، بہاولنگر، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور کوٹ ادو میں بارش ہونے کی توقع ہے۔