Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نکوٹین پاوچ ، ایک نیا نشہ جسکا استعمال تیزی سے عام ہو رہا ہے

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وائیٹ سنس، نسوا ریا نکوٹین پاوچ ، ایک نیا نشہ جو دنیا بھر میں تیزی سے عام ہو رہا ہے ۔ بعض افراد اسے سگریٹ ، ویپنگ اور شراب نوشی ترک کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں تو وہیں نوجوان بلخصوص بچوں کی بڑی تعداد شوقیہ اس  لت میں مبتلا ہو رہی ہے ۔

نکوٹین پاوچ میں تمباکو کے پتوں سے کشید کردہ نکوٹین، سوڈیم کاربونیٹ، فلیورنگز اور مٹھاس شامل ہوتی ہے۔ ان میں عموماً پی ایچ کی سطح زیادہ ہوتی ہے۔ اور یہ سوڈیم کاربونیٹ کی وجہ سے ہوتی ہے، یہ مسوڑھوں کی نرم تہہ سے نکوٹین کو تیزی سے جذب کر کے خون میں شامل کر دیتی ہے۔ جس سے نکوٹین کا اثر زیادہ شدید ہوتا ہے۔ ایک نکوٹین پاوچ 1.5 ملی گرام سے 150 گرام تک نکوٹین موجود ہوتی ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 2024 میں 16 سے 24 برس کی عمر کے افراد  میں اسکا استعمال 3.6 فیصد ہو گیا ہے جو 2022 میںایک فیصد سے بھی کم تھا اسکے استعمال میں اضافے کی ایک ایک اہم وجہ اسکا عام بازاروں اور دکانوں میں کھلے عام فروخت ہونا اور اسکی خریداری کے لئے عمر کی کسی حد کا مقرر نہ ہونا ہے ۔

رپورٹ میں اسے استعمال کرنے والے ایک نوجوان فن کے حوالے سے بتا گیا ہے کہ یہ انھیں مکمل طور پر بے حس و بے حرکت کر دیتی ہے’پہلے تو مسوڑھوں میں جلن محسوس ہوتی ہے، پھر اس کا اثر آنے لگتا ہے یہ اثر کسی بھی سگریٹ سے کہیں زیادہ شدید ہوتا ہے استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔ یہ اتنے غیر نمایاں ہوتے ہیں کہ وہ ان پاؤچز کو اسکول میں بھی استعمال کر لیتے ہیں۔

یہ پاؤچ سگریٹ کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم نقصان دہ ہیں، لیکن ایسے پاؤچز جن میں نکوٹین کی مقدار زیادہ ہو، ان میں دل کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ موجود ہے یہ مسوڑھوں کو نقصان پہنچانے اور مسوڑوں کی مختلف کی بیماریوں کا بھی سبب بن رہے ہیں جو تشویشناک ہے ۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement