Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

PCB announced national squad ODI and T20 International series
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم 27 جولائی کو امریکا پہنچے گی یہ سیریز امریکا میں کھیلی جائے گی، 31 جولائی، 2 اور3 اگست کو 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

15 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی کپتانی سلمان علی آغا کریں گے جبکہ ٹیم میں حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ

ون ڈے انٹرنیشنل کی 16 رکنی اسکواڈ کی کپتانی محمد رضوان کریں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پی سی بی نے ویمنز کرکٹ کے سیزن 2025-26 کا کیلنڈر جاری کردیا

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئیں، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث کی ٹیم میں واپسی۔ ہوئی ہے جبکہ حسن نواز کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement