Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ثناء یوسف قتل کیس: پولیس چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع

Progress has been made in the murder case of Sana Yousaf
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اسلام آباد میں قتل کی جانے والی سوشل میڈیا انفلونسر ثناء یوسف کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، اس حوالے سے پولیس نے چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس چالان میں ٹک ٹاکر ملزم عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے، پولیس چالان میں ثناء یوسف کی والدہ، پھوپھی اور دیگر گواہوں کے بیانات بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس چالان میں ملزم عمر حیات کے 164 کے اعترافی بیان کا چالان بھی موجود ہے، پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم چالان کی اسکروٹنی کرے گی، چالان کی اسکروٹنی ہونے پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا، چالان عدالت میں جمع ہونے کے بعد متعلقہ جج کی عدالت میں کیس کا ٹرائل شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:ثناء یوسف نے قاتل کو مرنے سے قبل کیا کہا تھا؟

واضح رہے کہ پیر کے پولیس نے فیصل آباد سے ایک 22 سالہ نوجوان کو ثنا یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس نوجوان نے 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کیا ہے اور اس سے ثنا کا موبائل فون اور مبینہ آلہِ قتل بھی برآمد ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ثنا یوسف کو اسلام آباد میں ان کے گھر کے اندر قتل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement