Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بچوں کو کس عمر میں اسمارٹ فونز دینا چاہیے؟

New research: use of smartphones not allowed before age of 13
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اکثر والدین کی جانب سے سوال کیا جاتا ہے کہ کس عمر میں بچوں کو اسمارٹ فونز کے استعمال کی اجازت دینا بہتر ہوتا ہے یا نقصان دہ ہوتا ہے؟

جرنل آف دی ہیومین ڈویلپمنٹ اینڈ ۔۔۔۔۔ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بچوں کو 13 سال کی عمر سے قبل اسمارٹ فونز کے استعمال کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ تحقیق کے مطابق 13 سال کی عمر سے قبل اگر بچے اسمارٹ فونز کو استعمال کرتے ہیں تو اس سے ان کی دماغی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:فضائی آلودگی ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

تحقیق میں بتایا گیا کہ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے 13 سال سے کم عمر بچوں کو دنیاوی حقیقت سے کٹ جانے، ذاتی اہمیت میں کمی کے احساس، جذبات کو کنٹرول میں رکھنے میں مشکلات اور خودکشی کے خیالات جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ 13 سال سے کم عمر بچے اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، تو 13 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہر گزرتے سال کے ساتھ ان کی دماغی صحت اور شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ 13 سال سے کم عمر بچے جب اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں تو وہ سوشل میڈیا تک رسائی حاصل کرتے ہیں جبکہ ان کی نیند متاثر ہوتی ہے، آن لائن بدزبانی کا سامنا ہوتا ہے اور خاندان تعلقات بھی متاثر ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں 163 ممالک سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 20 لاکھ افراد میں سروے کیا گیا تھا۔ تحقیق کے نتائج چونکا دینے والے تھے اور محققین نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement