Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

انگلش بورڈ کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

England board announces schedule test series against Pakistan

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ انگلش بورڈ کے اعلان کے مطابق پاکستان ٹیم آئندہ سال اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست کو لیڈز میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن میں شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ میچز ورلڈٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی

دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس صدر محسن نقوی کی زیر صدارت ڈھاکا میں ہوا، محسن نقوی نے اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ کوئی بھی سیاست نہیں چاہتا، بڑے اچھے ماحول میں میٹنگ ہوئی، ایشیاء کپ سے متعلق جلد فیصلہ ہو گا، ایشیاء کپ کا جلد اعلان ہوگا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ ٹیم ورک ہے ہم ایسی میٹنگز جاری رکھیں گے، کچھ لوگ ڈھاکا نہیں آ سکے، ایسا ہوتا ہے، میں بھی سنگاپور نہیں جا سکا تھا، شیڈول کی وجہ سے ایسا چلتا ہے، بڑی بات یہ ہے کہ تمام ممبران آئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button