Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نیشنل یوتھ گیمز 2025 کیلیے لوگو ڈیزائن کرکے ایک لاکھ روپے جیتنے کا موقع

PM Youth Program launched nationwide logo design competition

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام (PMYP) کی جانب سے نیشنل یوتھ گیمز 2025 کے لیے ملک گیر لوگو ڈیزائن مقابلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس مقابلے میں پاکستان بھر کے نوجوان ڈیزائنرز کو گیمز کے آفیشل لوگو کو ڈیزائن کرنے کی دعوت دی گئی ہے، جس کا ڈیزائن فاتح قرار پایا اسے یوتھ پروگرام کی جانب سے ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

لوگو جمع کرانے کی آخری تاریخ کیا ہے اور لوگو کہاں جمع کریا جائے؟

نیشنل یوتھ گیمز 2025 کے لیے لوگو جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جولائی 2025 ہے، اور لوگو ڈیجیٹل یوتھ ہب پلیٹ فارم پر جاکر جمع کروایا جا سکتا ہے۔ اس لنک کے زریعے امیدوار مقابلے کی مزید تفصیلات اور اپنے ڈیزائن جمع کرانے کے لیے راہنمائی حاصل کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کیا ہے؟ پروگرام سے کون کون اور کیسے قرضہ حاصل کرسکتا ہے؟

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کو قومی سطح کے اقدامات میں شامل کرنا اور انہیں ایک بڑے کھیلوں کے ایونٹ کی شناخت کو تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

منتخب ڈیزائن ان گیمز کی بصری علامت کے طور پر کام کرے گا، جس کا مقصد کھیلوں اور صحت مند مقابلے کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو متحد کرنا ہے۔ اس مہم کا نعرہ ہے “اپنے ڈیزائن کو ایک نسل کی علامت بنائیں”، اور یہ جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور قومی فخر کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

ملک گیر لوگو ڈیزائن مقابلہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button