Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کویت آنے والے مسافروں کیلیے نئے قوانین نافذ

New rules have been implemented for travelers coming to Kuwait

کویت آنے والے مسافروں کیلیے نئے قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں۔ عرب ٹائمز کے مطابق کویت میں کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نقدی، سونا اور دیگر قیمتی اشیا لانے اور لے جانے والے مسافروں کے لیے نئے قوانین نافذ کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئے کسٹمز قوانین کے تحت کویت میں داخل ہونے یا باہر جانے والے مسافروں کے پاس 3 ہزار کویتی دینار یا اس سے زیادہ رقم ہونی چاہیے۔ چاہے وہ مقامی کرنسی میں ہو یا غیر ملکی کرنسی میں۔

مسافروں کو نقدی کے علاوہ ان کے پاس موجود سونا کسی بھی شکل میں (بشمول زیورات، سکے، بلاکس) کے ساتھ دیگر پرتعیش اشیا مثلاً گھڑیاں، الیکٹرونکس مصنوعات، قیمتی ذاتی سامان سے بھی ایئرپورٹ عملے کو آگاہ کرنا ہوگا۔ مذکورہ اشیا مسافر دستی سامان میں لے جا سکتے ہیں، تاہم ملکیت کے ثبوت کے طور پر رسیدیں ان کے پاس ہونی چاہئیں۔ اس کے علاوہ کویت سے روانہ ہونے والے مسافروں کو ملک چھوڑنے سے قبل کسٹم ڈیکلریشن مکمل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں

کویت آنے والے مسافروں کو بھی اپنے قیمتی سامان سے متعلق ایک مکمل ڈیکلریشن فارم اور معاون رسیدیں کسٹم حکام کو پیش کرنا ہوں گی۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمز سے متعلق نظر ثانی شدہ قوانین سرحدی حفاظت کو سخت کرنے، سامان اور مسافروں کی قانونی اور شفاف نقل وحرکت کو فروغ دینے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ اور بین الاقوامی معیار کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔

تاہم اس کے ساتھ ہی کویت کسٹمز حکام نے متنبہ کیا ہے کہ مطلوبہ اشیا ظاہر نہ کرنے پر کسٹم حکام کی طرف سے اس سامان کی ضبطگی، قانونی کارروائی، جرمانہ حتیٰ کہ گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔ متعلقہ حکام نے مشورہ دیا ہے کہ جرمانے اور سزا سے بچنے کے لیے مسافر کویت روانگی سے قبل یا پہنچنے کے فوری بعد تمام ضروری کسٹم ڈیکلریشنز کو مکمل کر لیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button