Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ نے اہم انکشافات کردیے

Humaira Asghar Stylist Revealed more Shocking Revelation

اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت کے کیس میں ان کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے فون پر 5 فروری کے بعد سرگرمیاں ہوئیں تھی۔

حمیرا اصغر کی 9 ماہ سے گمشدگی کا دعویٰ کرنے والے اداکارہ کے اسٹائلسٹ مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے لے آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حمیرا سے میری آخری بات چیت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی، تاہم ان کے واٹس ایپ پر لاسٹ سین کی تاریخ 7 اکتوبر 2024ء کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد متعدد بار ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، کال اور پیغامات بھیجے جو کبھی پڑھے نہیں گئے، جب کئی ماہ تک اداکارہ کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہ آئی تو ان کے لاپتہ ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:حمیرا اصغر کے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹس آگئیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے حمیرا کے موبائل نمبر پر ایک مرتبہ پھر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی تو 5 فروری کو سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو پوسٹ لگانے کے بعد اگلے دن پھر رابطہ کیا تو اداکارہ کے واٹس ایپ سے ناصرف ان کی ڈی پی غائب تھی بلکہ ان کا لاسٹ سین بھی بند کردیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ اسٹائلسٹ دانش سے رابطہ کیا ہے، ان سے تمام اسکرین شاٹس لیکر اس سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button