Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مصطفیٰ عامر قتل کیس سماعت کے لیے ٹرائل کورٹ منتقل

Mustafa Amir murder case transferred to trial court for hearing

مصطفیٰ عامر قتل کیس سماعت کے لیے ٹرائل کورٹ منتقل کردیا گیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے مقدمہ انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر 16 میں منتقل کر دیا ہے۔

مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری 2025 کو اس کے دوست ارمغان نے قتل کر دیا تھا، قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان اور شریک ملزم شیراز گرفتار ہیں۔ مصطفیٰ عامرکی لاش حب بلوچستان سے ملزمان کی نشاندہی پر برآمد کی گئی تھی، ملزموں نے مصطفی عامر کو قتل کرنے کے بعد حب میں جاکر لاش جلادی تھی۔

دونوں ملزم پولیس اور میڈیا کے سامنے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرچکے ہیں، دونوں ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان دینے سے انکار کر دیا تھا۔

کیس کا پس منظر

واضح رہے کہ ڈیفنس کا رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر رواں سال 6 جنوری کو لاپتہ ہوا تھا، جس کے بعد اس کی والدہ کی مدعیت میں پہلے گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیاتھا، بعدازاں 25 جنوری کو تاوان کی کال موصول ہونے کے بعد اغوا برائے تاوان اور لاش کی نشاندہی ہونے پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

مزید  پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزمان کے خلاف عبوری چالان ایک بار پھر تیار

کراچی کی سٹی کورٹ میں واقعے کے گواہ غلام مصطفیٰ نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مرکزم ملزم ارمغان قریشی کو بطور ملزم شناخت کرلیا تھا، بیان ریکارڈ کرانے کے دوران گواہ نے سنسنی خیز انکشافات کیے تھے۔

گواہ نے ملزم ارمغان کی شناخت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا تھا کہ بنگلے میں ’باس‘ رہتے تھے، اوپر والے فلور پر ملزم ارمغان رہتا ہے، ہمارا کھانا بھی باس آن لائن منگواتے تھے، ہم نیچے رہتے تھے، جب کام ہوتا تھا تو باس ہمیں بلاتے تھے، گھر کا گیٹ ریموٹ سے کھلتا تھا۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا تھا کہ کراچی کی انسداد منشیات عدالت نے مقتول مصطفی عامر کا نام منشیات کیس سے خارج کردیا، مقتول قتل کیے جانے سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہوا تھا۔ کراچی کی انسداد منشیات عدالت میں پیش کی گئی تفتیشی افسر کی رپورٹ کے مطابق مصطفی عامر کاقتل ہوگیا ہے، مصطفی عامرکو 31 جنوری 2024 کو گرفتارکیا گیا تھا، جب کہ 20 مارچ 2024 کو مصطفی عامر اور نعمان یعقوب کی ضمانت منظورہوگئی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button