Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امریکا کےساتھ تجارت اورسرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتے ہیں: وزیر خزانہ

Pakistani Delegation Met with US Trade Representative
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکی سیکریٹری اور امریکی تجارت کے نمائندے سے ملاقات کی ہے۔

دونوں فریقین نے ملاقات میں پاک امریکا تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور پاک امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ میں مثبت پیشرفت کا امکان ظاہر کیا، وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تمام ممکنہ راستوں کو تلاش کریں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان شعبہ ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور معدنیات میں بھی تعاون کو وسعت دینےکا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعلق قائم ہو۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان شعبہ زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے، امریکی حکام کےساتھ اب بھی کچھ حل طلب امور باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی، چند ماہ سے جاری دوطرفہ تجارتی مذاکرات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ تجارتی مذاکرات تعمیری اندازمیں آگے بڑھیں گے، امریکا کےساتھ تجارت اورسرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement