Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج سے مون سون کا تیسرا اسپیل برسے کیلئے تیار

Third spell of monsoon rains to hit Karachi from today

کراچی میں آج سے مون سون کا تیسرا اسپیل برسے کیلئے تیار ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق تیسرے اسپیل کے نتیجے میں شہر میں آئندہ 2 روز  ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے 20 جولائی کے دوران مون سون کا تیسرا اسپیل برسے گا اور آج مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ موسم عمومی طور پر مرطوب ہو گا۔

مزید پڑھیں:سندھ میں آج سے بارش کی پیش گوئی، کراچی میں کیا بارش ہوگی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ صبح کے وقت موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پچھلے سال کی نسبت اس سال کا مون سون سیزن کافی مضبوط ہے، اب تک مون سون کے تین اسپیل ہوچکے ہیں اور ہر آنے والا اسپیل دوسرے سے ذیادہ توانا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ویک اینڈ پر بارش برسانے والا ایک اور سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے، 20 سے 25 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button