Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

قبل از وقت دل کے دورے کی پیشگی اطلاع دینے والا نیا بلڈ ٹیسٹ

There is also a blood test that can help predict a heart attack

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک خون کا ٹیسٹ ایسا بھی ہے جس کی مدد سے دل کے دورے کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرِینِ امراض قلب نے انکشاف کیا ہے کہ ’سی آر پی‘ نامی خون کا ٹیسٹ امراضِ قلب سے منسلک خطرات کی نشاندہی کرتا ہے، جس کی مدد سے دل کے دورے کی پیش گوئی ممکن ہے۔

ماہرِینِ امراض قلب کے مطابق عام طور سے دل کے دورے غیر متوقع طور پر پڑتے ہیں لیکن ایک خون کا ٹیسٹ کئی افراد کی جان بچا سکتا ہے۔ سی آر پی کی مدد سے معلوم ہوسکتا ہے کہ کسی فرد میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ کس حد تک ہے۔

ماہرین کے مطابق سی آر پی خاموش سوزش (silent inflammation) کو ظاہر کرتا ہے، جو علامت ظاہر کیے بغیر خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ بیشتر افراد اس بات سے لاعلم ہوتے ہیں کہ ان کی سی آر پی نارمل رینج سے زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات سے قطع نظر کہ کولیسٹرول کتنا ہے، سی آر پی کی ضرورت سے زائد مقدار دل کے دورے کا سبب بن سکتی ہے۔

سی آر پی کیا پے؟

سی آر پی(C-reactive protein) جگر کے ذریعے سوزش کے ردعمل میں بنتا ہے۔ دائمی سوزش خون کی نالیوں کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

سی آر پی کی پیمائش کیسے کی جاتی ہے؟

سی آر پی کی درست جانج کے لیے اس کے ساتھ ساتھ خون کے دیگر مختلف ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں، جس میں کولیسٹرول اور ایل پی (اے) [Lipoprotein(a)]  شامل ہے۔ ان کی مدد سے دل کے دورے کے خطرے کی مکمل معلومات حاصؒ ہوتی ہیں۔ اسے hs-CRP (high-sensitivity CRP) بھی کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر سی آر پی کی مقدار 3.0 ملی گرام فی لیٹر سے زیادہ ہیں تو دل کا دورہ، فالج، شریانوں کے سکڑنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اور اگر یہ مقدار 1 سے کم ہے تو دل کے دورے کا خطرہ کم ہے۔

سی آر پی پر قابو کیسے پایا جاسکتا ہے؟

ماہر امراض قلب کے مطابق دل کے لیے صحت مند، سوزش کم کرنے والی غذاؤں کا استعمال کریں، جسمانی طور پر متحرک رہیں، اگر ضرورت ہو تو وزن کم کریں۔ تمباکو نوشی چھوڑ دیں۔ اسٹیٹن یا دیگر علاج کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button