Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارتی عدالت کی ایک شخص کو ہر صبح جے ہند کہہ کر ویڈیو پوسٹ کرنے کی ہدایت

Indian court ordered man post video of himself chanting Jai Hind

بھارتی ریاست آسام میں ایک عدالت نے ایک شخص کو ہر صبح تین بار جے ہند کہہ کر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

عارف رحمان نامی اس شخص پر پہلگام حملے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان کی تعریف کرنے پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ عارف رحمان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے جج نے اسے ہدایت کی کہ وہ 21 روز تک ہر صبح تین بار جے ہند بول کر ویڈیو ریکارڈ کرے اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالا کرے۔

مزید پڑھیں: اردو کو مسلمانوں کی زبان ماننا قابلِ افسوس ہے: بھارتی سپریم کورٹ

ایک صحافی نے سوال کیا ہے کہ ضمانت کا مطلب تو یہ ہوتا ہے کہ ابھی ملزم پر جرم ثابت نہیں ہوا اور اسے دفاع کا موقع دیا جا رہا ہے۔ لیکن عارف رحمان کو جو ہدایت کی گئی ہے اس کا تو مطلب یہ ہے کہ اسے پہلے سے ہی مجرم تصور کیا جا رہا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button