Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعلیٰ سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں دو نئے منصوبوں کا افتتاح کردیا

Sindh Chief Minister Inaugurated Two New Projects NED University
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں دو نئے منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔

 فوڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح

وزیراعلیٰ سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں فوڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ جدید سہولیات سے آراستہ عمارت 9 کروڑ 64 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل بوائز اینڈ گرلز ہاسٹلز کا افتتاح

وزیراعلیٰ سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں طلباء کے لیے انٹرنیشنل بوائز اینڈ گرلز ہاسٹلز کا بھی افتتاح کر دیا ہے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق انٹرنیشنل بوائز ہاسٹل میں 112 طلبہ کی گنجائش ہے، یہ عمارت سندھ حکومت کی معاونت سے 6 کروڑ 71 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:این ای ڈی کا داخلہ ٹیسٹ، اندرون سندھ کے بورڈز میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کی نمایاں اکثریت فیل ہوگئی

ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی حکومت خواتین کی تعلیم کے لیے اہم اقدام کر رہی ہے، این ای ڈی یونیورسٹی میں 52 طالبات کے لیے گرلز ہاسٹل بھی تعمیرکیا گیا ہے، 9 کروڑ 85 لاکھ روپے کی لاگت سے خواتین کی رہائش کے لئے ہاسٹل تعمیر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تعلیم میں شمولیت اور مواقع کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

این ای ڈی یونیورسٹی پروگرام  میں وزیر اعلی سمیت چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ ڈاکٹر طارق رفیع، چیئرمین سی آئی سی سی سندھ ڈاکٹر سروش ہشمت لودھی، وائس چانسلر این ای ڈی پروفیسر محمد طفیل ، وی سی مہران یونیورسٹی پروفیسر طاحہ حسین علی، وی سی آئی بی اے سکھر پروفیسر آصف شیخ، سیکریٹری آئی ٹی نور محمد سموں اور دیگر شریک تھے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement