Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی سامنے آنے لگی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

جرائم کی روک تھام کے لئے کراچی میں شروع کئے جانے والے سیف سٹی منصوبے نے باقائدہ کام کرنا شروع کر دیا، ابتدائی نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ، اے آئی کے زریعے چلائی جانے والی 36 روزہ ٹریفک مہم کے دوران دوران چوری شدہ، چھینی گئی اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے چلنے والی نمبر پلیٹ اور چہرہ شناختی نظام کے استعمال سے 10 جون سے 16 جولائی کے دوران 19 مقدمات درج کیے گئے، اور 23 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔اس دوران کراچی میں اے این پی آر سسٹم سے چار غیر قانونی گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔

ابتدائی طور پر پاکستان چوک، حقانی چوک، ایس ایم لا کالج اور آرام باغ کے علاقوں میں 12 میگا پکسل کے 25 کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ یہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیمرے ہیں، جو انسانی چہرے کی شناخت کے علاوہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو بھی پڑھ سکتے ہیں۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے پانچ فیزز پر مجموعی طور پر 36 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ توقع ہے کہ 2027 تک پہلا فیز  مکمل کر دیا جائے گا۔

سیف سٹی منصوبہ میں چہروں کی شناخت کا سسٹم، مؤثر ٹریفک منیجمنٹ سسٹم، وسیع تر ڈیٹا اینالائزنگ سسٹم، ای پیٹرولنگ اور ماڈل پولیس اسٹیشنز یا سمارٹ پولیس اسٹیشنز اور سندھ پولیس کی آٹومیشن کے منصوبے شامل ہیں۔ کمانڈ سینٹر جو مرکزی سہولت کے طور پر کام کرے گا جسمیں تمام معلومات کی نگرانی اور ریکارڈ رکھا جائے گا۔

حکام کے مطابق سندھ سیف سٹی کیمرے نے اپنے 21 روزہ ٹیسٹنگ پریڈ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی تھی ٹیسٹنگ پریڈ میں اس نئے نظام کی مدد سے 15 مقدمات درج کر کے ، گرفتاریاں اور گاڑیاں ضبط کی گئیں، جسمیں اسنیچر گینگ کی گرفتاری بھی شامل ہے جبکہ ہزاروں الرٹس بھی جاری کئے گئے۔ سندھ سیف سٹی منصوبے کا دائرہ کار بدتریج وسیع کیا جارہا ہے۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement