اگر آپ کا شوق ہی آپ کا پروفیشن اور زریعہ معاش بن جائے تو اس سے بڑی عیاشی اور خوش نصیبی کیا ہوگی ۔ایک ایسا کام جسے کرتے ہوئے آپ خوشی بھی محسوس کریں اور زندگی گزارنے کے لئے پیسے بھی کمائیں ۔
مدینہ منورہ میں مقیم سعودی شہری عیاد الاحمدی گزشتہ 2 دہائیوں سے محبت کی علامت سمجھے جانے والے گلاب کی کاشت اور اسکا کاروبار کر رہے ہیں ۔ عیاد کے مطابق گلاب کی خوشبو ہمیشہ سے اسے پسندیدہ ہے ، ابتدا میں اس نے شوقیہ گلاب اگائے جواب بتدرریج بڑہتے ہوئے کاروبار میں تبدیل ہو گیا ۔
اردو نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں مقیم عیاد الاحمدی نے گلاب کے ذاتی باغ کا آغاز 2004 میں کیا تھا اس وقت شوقیہ گلاب کے پودے لگایا کرتا تھا کچھ دنوں بعد باقاعدہ نرسری بنا لی جو اب ایک فارم کی شکل اختیار کرچکی ہے۔‘
مدینہ منورہ میں اس وقت سارا سال گلاب کی کاشت کی جاتی ہے یہاں پیدا ہونے والا گلاب پورے ملک میں’مدنی گلاب کے نام سے مشہور ہے یہ گلاب طائف میں اگنے والے گلاب کے مقابلے میں ذیادہ اور دیرپا خوشبو دار ہلکے خوبصورت گلابی رنگت اور نازک پتیوں کے باعث ذیادہ مانگ میں رہتا ہے ۔
’مدنی گلاب‘ مختلف شہروں میں لوگ تحفے کے طور پر بھی لے جاتے ہیں۔ اس کی پتیوں سے خوش ذائقہ مشروب اور پرفیوم بھی تیار کیے جاتے ہیں۔
سعودی حکومت نے ویژن 2030 کے تحت گلاب کی کاشت پرٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے سرمایہ کاری کی پیشکش بھی دے رکھی ہے جبکہ کاشت پر سبسیڈی بھی فراہم کررہی ہے تاکہ درآمدات پر انحصار کم کیا جاسکے ۔